اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔بلاول زرداری نے ایل او سی پر پاک فوج کے 2 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے شہید جوانوں کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔ بلاول زرداری نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے ۔