نقطہ نظر

230

کشمیریوں کے لیے کچھ کیا جائے
کشمیریوں کو کرفیو کے ذریعے سے ایک بڑے جیل میں قید کردیا گیا ہے، کھانا، پانی، دوائیں اور دودھ کے لیے کشمیری تڑپ رہے ہیں، ظلم کی انتہا یہ ہے کہ انہیں نماز جمعہ تک کی اجازت نہیں، اسکول، کالج دفاتر سب بند ہیں۔ خدارا تقریروں سے کام نہیں چلے گا اس کے لیے عملی قدم اٹھانا پڑے گا۔ خدا کے لیے حکومت کچھ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے، پھر تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
فاطمہ مسلم
اسلام مخالف پروگرام
بند کیے جائیں
میڈیا ہم کو دنیا کی خبروں سے آگاہ تو کرتا ہے مگر ساتھ ہی ہمارے گھروں میں بھی وہ فطور ڈالا جارہا ہے جس سے گھروں کا سکون تو جاتا ہے ساتھ ہی ساتھ حیا جیسی قیمتی چیز کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ میری اپیل ہے کہ ایسے پروگرام جو اسلام مخالف لوگوں کے ہیں ان سب کو بند کیا جائے۔
رضیہ