باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم 467 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جواب میں نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنالیے۔
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم 467 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 114، سٹیون سمتھ 85 اور مارنس لبوشین 63 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے نیل واگنر نے چار، ٹم ساﺅتھی نے تین، کولن ڈی گرینڈہوم نے دو اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوسرے کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنالئے اور اسے کینگروز کی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 423 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور جیمز پیٹنسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔