آئی ایم ایف سے 45 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط موصول

403

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف سے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کےاعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف سے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے،ملنے والی قسط اگلے ہفتے ذخائر کے ڈیٹا میں شامل ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 20 دسمبر 2019 تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعداسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 10 ارب 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 68 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک کے مجموعی ذخائر 17.60 کرور ڈالر ہوگئے ہیں۔