شاہی مسخرہ شیخ رشید معاشرے کو بازاری زبان سے آلودہ کررہاہے،پلوشہ خان

138

اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے شیخ رشید کو شاہی مسخرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت اور کٹھ پتلی نیب کی اوقات یہ رہ گئی ہے، فردوس بیگم اور شیدے ٹلی چھپ کر دھمکیاں دے رہے ہیں، افسوس اس بات کاہے کہ بلاول کو دشمن ہی غیر معیاری ملے ہیں جو معاشرے کو بازاری زبان سے آلودہ کرنے کی نوکری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح زیادہ بارش سے زیادہ پانی ہونا حقیقت ہے۔اس طرح بلاول کے پنڈی آنے سے سلیکٹڈ حکومت ڈر اور خوف کا شکار ہو چکی۔