پرویز مشرف نے پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا،صابر شاکر

131

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز مشرف پاکستان آنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ سینئر صحافی صابر شاکر کے مطابق سابق صدر کا کہنا ہے کہ میری صحت کچھ بہتر ہو جائے تو میں پاکستان جائونگا، میں مرنا ہی پاکستان میں چاہتا ہوں، بجائے میرے مرنے کا انتظار کرنے کے میں پاکستان خود آئونگا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار صابر شاکر کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف پاکستان آنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، سابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ میری صحت کچھ بہتر ہو جائے تو میں پاکستان جائونگا، میں مرنا ہی پاکستان میں چاہتا ہوں، بجائے میرے مرنے کا انتظار کرنے کے اور مجھے گھسیٹنے کے، میں پاکستان خود آئونگا۔یاد رہے کہ اس سے قبل لاہورہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پر فل بنچ تشکیل دے دیاگیا تھا، فل بنچ 9 جنوری سے درخواست پر سماعت شروع کرے گا، پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا قیام کالعدم قراردینے کی درخواست دی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر جنرل رپرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے قیام پرفل بنچ تشکیل دے دیا تھا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی فل بنچ کی سربراہی کریں گے۔ جبکہ بنچ میں جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر بھی شامل ہوں گے۔ فل بنچ 9 جنوری سے سنگین غداری کیس کیلیے خصوصی عدالت کے قیام سے متعلق سماعت شروع کرے گا۔ سا
پرویز مشرف