اسلام آباد (آن لا ئن) پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جنا ح جنو بی ایشیا کے دوراند یش رہنما تھے ان کے دوقومی نظریے کی اہمیت وافادیت مزید واضح ہو رہی ہے۔ چیئرمین پیپلزپا رٹی بلاول زرداری نے یو م قائد پر اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ قائد اعظم نے جدوجہد سے ملک قائم کر کے تاریخ رقم کی پیپلزپا رٹی قائد اعظم کے وژن کی حقیقی علمبردار ہے۔ انہو ںنے کہا کہ قائد اعظم کے دوقومی نظریے کی اہمیت و افادیت مزید واضح ہو رہی ہے یہ بات ماننی پڑے گی کہ قائد اعظم جنو بی ایشیا کے دور ندیش رہنما تھے جنہو ں نے 70سال پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ مسلما ن اور ہندو کبھی ایک نہیں ہو سکتے ۔ قبل ازیں کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں تمام مذہبی تہواروں کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔
بلاول زرداری