مشرف کو مہاجر بنا کر پیش کرنیوالوںنے انکا قد چھوٹا کردیا،مصطفی کمال

96
حیدرآباد:چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال پریس کانفرنس کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ وزیر اعظم سختی کم کریں تاکہ رشوت کے ریٹ کم ہوجائیں ‘مشرف کو مہاجر بناکر پیش کرنے والوں نے اس کا قد چھوٹا کیا‘11 مرتبہ انتخابات جیتے اور آج بھی جن کی شہر پر اجارہ داری ہے وہ حیدرآباد کے مقامی ہال میں پریس کانفرنس کررہے تھے، اس موقع پرپی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی، صدر سندھ کونسل شبیر قائم خانی، صدر حیدرآبا د ڈویژن ندیم قاضی و دیگر بھی موجود تھے، پریس کانفرنس کے دوران متحدہ ،پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی و دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے وائس چیئرمین کونسلرز ذمے داران ، مختلف مذہبی و سماجی شخصیات نے شمولیت کی۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شمولیت کرنے والے افراد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج حیدرآباد کو کھنڈر بنانے والوں نے اس شہر سے11 انتخابات جیتے اور آج بھی بلدیہ میں ان کی اجارہ داری ہے لیکن آج حیدرآباد کی تقریباً تمام مرکزی و مصروف شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہیں اصل مسئلہ اختیار کا نہیں کردار کا ہے حیدرآباد یونیورسٹی آج بھی عوام کیلیے خواب ہے وزیر اعظم ہائوس میں سنگ بنیاد تو رکھ دیا گیا لیکن آج بھی یونیورسٹی کیلیے زمین تلاش تک نہیں کی گئی ہم نے کراچی کی خدمت کی جس کا زمانہ معترف ہے اور ہم نے کراچی کو بغیر کرپشن کیے بناکر دکھایا 5سال پورا کرنے کا دعویٰ کرنے والوں سے میں کہتا ہوں کہ وہ 5 سال نہیں بلکہ 50 سال پورا کریں لیکن عوام کو زندہ رہنے والی بنیادی سہولتیں تو فراہم کریں۔
مصطفی کمال