کراچی(آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی اپنے بیٹے کی شادی پر رقص کی وڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ ابرارالحق کے مشہور نغمے ’’بلو‘‘ پر جھومتے اور تھرکتے نظر آ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں پیپلزپارٹی کے ناصر حسین شاہ، نثار کھوڑو اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار بھی شامل تھے۔اس کے علاوہ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، بیوروکریسی کے حکام اور صحافی برادری نے بھی شرکت کی۔