اسلام آباد(آن لائن)ترجمان بلاول زرداری سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ منی بجٹ عوام پر معاشی حملہ ہے، پی پی پی بھرپور مخالفت کرے گی،تحریک ناانصاف حکومت عوام کی ٹوٹی کمر پر مزید ڈیڑھ سو ارب کا بوجھ لاد رہی ہے، رواں سال پہلے ہی عوام کے خون پسینے سے 735 ارب روپے اضافی ٹیکسوں کے ذریعے نچوڑے گئے،اب پھر بجلی، گیس اور سیلز ٹیکس بڑھا کر عوام پر مزید ڈیڑھ سو ارب کا ڈاکاڈالا جا رہا ہے، حکومت غریبوں پر چاروں طرف سے حملے کر رہی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ مستحق افراد کو نکالنا غریب دشمنی کی بدترین مثال ہے، قرضہ نہ لینے کا دعویٰ کرنے والوں نے ڈالروں کے عیوض ملکی خودمختاری گروی رکھ دی، عمران خان نے کرسی کی خاطر معاشی اور خارجہ پالیسی تک غیروں کے حوالے کر دی ہے۔