گوادر (نمائندہ جسارت) مکران کے تربیت یافتہ پٹواری اسا میوں پر تقرر نہ ہونے سے تشویش کا شکار ہوگئے۔ مکران بھر پٹواری کی 15اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ گزشتہ 8ماہ سے اسامیاں مشتہر ہونے کے باوجود ٹیسٹ اور انٹر ویو نہیں لیے جارہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمشنر مکران فوری نوٹس لیں ۔ پٹوار کی تر بیت مکمل کرنے والے امیدواروں کی اپیل۔ مکران میں پٹواریوں کی 15 اسامیوں پر تقرریاں گزشتہ 8 ماہ سے تعطل کا شکار ہیں، اس حوالے سے مکران سے پٹوار کا کورس کرنے والے امیدواروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پٹوار کی باقاعدہ تربیت حاصل کرنے کے بعد پٹواریوں کی خالی اسامیوں کے لیے کمشنر مکران کے پاس اپنی درخواستیں جمع کرائی تھیں لیکن 8 ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد ان کو کوئی انٹرویو کال نہیں آیا ہے جبکہ اب شنید ہے کہ پٹواریوں کی اسامیوں کے لیے این ٹی ایس کے تحت ٹیسٹ لیے جائیں گے جس کا کوئی منطق نہیں بنتا پٹواری کی تعنیاتی کے لیے پٹوار کا کورس ہی کافی ہے جو ہم نے مکمل کیا ہے ٹیسٹ میں مزید تاخیر سے ان کے اووایج ہونے کا خدشہ بھی پید اہو گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ انہتائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں کافی محنت کے بعد انہوں نے پٹوار کا کورس مکمل کیا ہے بلوچستان کے دیگر ڈویژن جس میں کوئٹہ اور نصیر آباد شامل ہیں وہاں پر پٹواریوں کی اسامیوں پر بھرتیاں کی گئی ہے جو متعلقہ کمشنر کی زیر نگرانی منعقد ہوئے ہیںلیکن مکران ڈویژن میں یہ بلاوجہ تعطل کاشکار ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کمشنر مکران سے اپیل کی ہے کہ پٹواریوں کی اسامیوں پر بھرتی کے لیے فوری نوٹس لیکر ان کی پر یشانیاں دور کی جائیں۔