سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر، خیرپور اور نوشہرو فیروز اضلاع سے تعلق رکھنے والے مختلف قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں و رہنماؤں کی بڑی تعداد نے قوم پرست جماعتوں سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا کر اور دل دل پاکستان جان جان پاکستان، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے نعرے لگاتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کیا ہے،سکھر کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قوم پرست کارکنوں و رہنماؤں جئے سندھ متحدہ محاذ ضلع خیرپور کے سابق صدر شاکر حسین،جسمم کے سیکرٹری جنرل صابر راجپر،جسم کے جوائنٹ سیکرٹری ناظم الدین لاکھو، جسقم کے ورکر امتیاز چانگ، محمد الیاس بلوچ، محمد حسین، محبوب علی، حامد علی، عبداللہ، ماجد حسین، علی عباس، مقصود حسین، نجیب علی، شعیب علی خاصخیلی ضلع نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے والے جسقم کے کارکنان ممتاز علی چنوں، قاسم، وحید بروھی، عالم، معشوق علی ڈاھری، راحب کیریو، مبارک میمن، سردار شاہ، نجم علی، محمد جمن ودیگر نے کہا کہ وہ اب پاکستان سے وفادار رہیں گے آج سے ان کا کسی قوم پرست جماعتوں سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ان قوم پرست تنظیموں نے ان کو ملک کے خلاف استعمال کیا لیکن اب وہ اپنی جانیں تک ملک وقوم کے لیے قربان کرنے کو تیار ہیں اور کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔