قیام پاکستان کیلئے قائداعظم کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے، آرمی چیف

466

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان کیلئے قائداعظم کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے موقع پر آرمی چیف نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابائے قوم نے پاکستان دو قومی نظریے پر بنایا، آج دو قومی نظریے کا سب اعتراف کررہے ہیں، قیام پاکستان کیلئے قائداعظم کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی مشکل حالات میں اقلیتوں سمیت تمام پاکستانی متحد رہے، ایمان ،اتحاد و تنظیم کے اصولوں پر مبنی قائد کے وژن سے ہمیشہ رہنمائی لیتے رہیں گے۔