ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ کاچانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات اور آرتھو پیڈک وارڈ کا دورہ

85

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ اقبال حسین میتلو نے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات اور آرتھو پیڈک وارڈ کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور ملنے والی طبی سہولیات کے متعلق معلومات لی۔ اس موقع پر کچھ مریضوں نے ادویات نہ ملنے کی شکایتیں کیں، جس پر سیشن جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو ہر صورت ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں کوتاہی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ سیشن جج نے اسپتال انتظامیہ کو صفائی کے عمل کو بہتر بنانے اور مریضوں کا خیال رکھنے کی بھی عیادت کی۔ دورے کے دوران آرتھو پیڈک ڈاکٹر ضمیر سومرو نے سیشن جج کو بتایا کہ بیت المال کی جانب سے گزشتہ 6 سال سے مریضوں کے لیے کوئی بھی پیسے نہیں دیے گئے جس پر سیشن جج نے انہیں یقین دہانی کروائی اور کہا کہ جلد متعلقہ افسران سے بات چیت کریں گے۔