بلاول گرفتاری کاڈراماکرکے ہیروبنناچاہتے ہیں‘حلیم عادل شیخ

84

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول زرداری گرفتار ہونے کا کا ڈراما بنا کر ہیرو بننے کی کوشش کر رہے ہیں، عوام میں مقبول ہونا چاہتے ہیں تو سندھ کے عوام میں جائیں جہاں عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ سندھ میں ایڈز اور پولیو بڑھ رہا ہے تعلیم تباہ ہوچکی ہے جہاں عوام کو پینے کے نام دیا جانے والا پانی زہر ملا دیا جاتا ہے، کتوں کی ویکسین تک میسر نہیں ہے اسپتالوں میں ایمولینسز نہیں دی جاتیں عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ سندھ حکومت کی غفلت کی وجہ سے صوبے میں آٹے کا بحران پیدا ہوچکا ہے۔ سندھ میں عوام بنیادی سہولیات کے لیے پریشان ہیں۔ بلاول کو کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں بدامنی بڑھ پہنچ چکی ہے، آئی جی سندھ نوٹس لیں، سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں نوجوان بچی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔