سراج الحق کا شہید غلام احمد بٹ کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت

125

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بھارتی جیل میں حریت رہنما غلام احمد بٹ کی وفات پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے خاندان اور کشمیری عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں غلام احمد بٹ کی غلبہ دین اور کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے غلام احمد بٹ کو جیل میں بھی شہادت کے عالی مرتبے سے نوازا ہے ۔