سراج الحق و لیاقت بلوچ آج کراچی میں اجتماعات سے خطاب کرینگے

132

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کراچی پہنچ گئے،سینیٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ آج جماعت اسلامی کے ضلع شرقی،ضلع غربی،ضلع وسطی اور ضلع کورنگی میںدعوتی وتبلیغی اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔سینیٹر سراج الحق آج جماعت اسلامی ضلع شرقی میں جامع مسجد بلال ابو الحسن اصفہانی روڈ گلشن اقبال میں صبح 11:45بجے ، ضلع غربی میں جامع مسجد سلمان فارسی شاہ ولی اللہ نگر اورنگی ٹائون میں سہ پہر 3بجے جبکہ ضلع وسطی میں جامع مسجد الفلاح بلاک اے، نارتھ ناظم آباد میں ساڑھے 4بجے جبکہ لیاقت بلوچ ضلع کورنگی میں جامع مسجد طیبہ زمان ٹائون کورنگی میں دعوتی و تربیتی اجتماع کے شرکا سے خطاب کریں گے۔