پشاور ہائیکورٹ کے بی آر ٹی منصوبے سے متعلق فیصلہ چیلنج

121

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ میں خیبر پختونخوا حکومت اور پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا حکم دینے کے اقدام کوچیلنج کر تے ہوئے استدعا کی ہے کہ حقائق کاجائزہ لیے بغیر بی آرٹی منصوبے کی تحقیقات حکم دیاگیا ہے، اس لیے اس فیصلے کوکالعدم قرارد دیا جائے۔ منگل کوصوبائی حکومت نے سپریم کورٹ کی پشاور رجسٹری جبکہ پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ میں وکیل مخدوم علی خان کی وساطت سے درخواستیں کیں ۔