کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع بولان میں مچھ جیل کی طرف آنے والا مشکوک شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق مچھ میں ایک مشکوک شخص نے سینٹرل جیل کی طرف آنے کی کوشش کی ، اس دوران جیل کے موچے میں تعینات اہلکار نے اسے روکنے کے لیے کہا لیکن وہ نہیں روکا جس پر اہلکار نے فائرنگ کردی ۔جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ واقعہ کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال مچھ منتقل کردیا گیا ، مقامی افرد کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نیاز اللہ سمالانی نامی شخص کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔