پرویز مشرف کا مسئلہ شخصی ہے اسے قومی مسئلہ نہ بنایاجائے‘اسد اللہ بھٹو

169

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ پرویز مشرف کا شخصی مسئلہ ہے اسے قومی مسئلہ نہ بنایاجائے، عدالتی فیصلوں پرسیاست کرنا غیرجمہوری روایت ہے، عدالتی فیصلے کے بعد اب گیند پرویزمشرف کے کورٹ میں ہے۔ ٹڈی دل نے سندھ کی زراعت کو ناقابل تلافی نقصان اور کاشتکاروں کوپریشان کرکے رکھ دیا ہے،سندھ حکومت اوراس کے زرعی شعبے کی بے حسی افسوس ناک ہے۔ حکومت
سندھ ٹڈی دل پر کنٹرول اورزرعی شعبے کی ترقی کے لیے کرپشن فری وکسان دوست اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کندھ کوٹ اورکشمورمیں عوامی اجتماعات سے خطاب اورمیڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر دور میںعوامی حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے انگریز نے سندھ وہندوستان کو فتح کرکے یہاں پر اپنا کافرانہ نظام زبردستی مسلط کیا،جماعت اسلامی اپنے قیام کے روزاول سے ہی ملک میں جاری ظالمانہ نظام کے خاتمے اور اسلام کے عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔