پشاور (اے پی پی) چیف ایگزیکٹو پیسکو انجینئر ڈاکٹر محمد امجد خان کی ہدایت پر صارفین بجلی کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے سلسلے میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ صوبے بھر میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایک کھلی کچہری ایس ای سوات سرکل خالد خان کی زیرنگرانی اخون کلے کبل میں منعقد ہوئی۔ ایس ای سوات سرکل نے اس موقع پر کہا کہ آپ کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گھروں کے اوپر سے گزرنے والی خطرناک تاروں کو محفوظ طریقے سے پاس سے گزارا جائے، خدمت میں عبادت ہے اس لیے خدمت کے ساتھ ساتھ عوام کی عزت بھی کریں گے۔ ایک کھلی کچہری ایس ای مردان سرکل شاہ رس خان کی زیر نگرانی غازی کلے تخت بائی میں منعقد کی گئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایک کھلی کچہری بنوں سرکل کے زیر اہتمام سپرنٹنڈنگ انجینئر بنوں سرکل کی زیر نگرانی بنوں 1 ڈویژن کے علاقے میں منعقد ہوئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے۔ ایک کھلی کچہری ایس ای پشاور سرکل سمیع اللہ بنگش کی زیر نگرانی منعقد ہوئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بجلی سے متعلقہ مسائل حل کروائے۔ ایک کھلی کچہری ایس ای ہزارہ 2 سرکل کی زیر نگرانی منعقد کی گئی جس میں ایکسیئن، ڈی سی ایم، ایس ڈی او اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایک کھلی کچہری ایس ای صوابی سرکل محمد ریاض خان کی زیر نگرانی منعقد کی گئی، جس میں ایکسیئن، ایس ڈی او کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایک کھلی کچہری ایس ای خیبر سرکل کی زیر نگرانی منعقد ہوئی جس میں ایکسیئن خیبر ڈویژن، ایس ڈی او، عمائدین علاقہ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بجلی سے متعلق مسائل کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔