اسلام آباد(جسارت نیوز) پاکستان ٹین پن بولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان اوپن ٹین پن بولنگ چیمپئین شپ 25 دسمبر سے لیڑر سٹی بولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ پاکستان ٹین پن بولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئین شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپیئن شپ میں گیارہ مقابلے رکھے گئے ہیں جن سنگلز پروفیشنل، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف، لیڈیز، انڈر- 12 ، میڈیا، انٹر سکول، انٹر کالج اور انٹر یونیورسٹی شامل ہیں چیمپیئن شپ 31 دسمبر تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔