پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ جوڈیشل ایکٹوازم نہیں ایڈونچرازم ہے،اعظم سواتی

153

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے بتایا ہے کہ پرویزمشرف کے ساتھ شامل دوسرے لوگوں کیخلاف کارروائی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائر پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ قانون وآئین کے مطابق نہیں ہوا،انہوں نے کہا یہ جوڈیشل ایکٹوازم نہیں ایڈونچرازم ہے، حکومت کوصرف پیرا گراف 66 نہیں بلکہ پورے فیصلے پرتحفظات ہیں، فیصلے کے الفاظ جج کی ذاتی انا اورتعصب کا ثبوت ہیں، کیا ججزآئین اورقانون کی نئی تاریخ
لکھ رہے ہیں؟۔انہوں نے کہاوزیرقانون اوراٹارنی جنرل جج کے ذہنی توازن سے متعلق بیان کے خودذمے دارہیں۔اعظم سواتی نے کہا حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی قانون سازی آسانی سے کرلے گی۔