کشمیرکی آزادی کیلئے جہادہی واحد راستہ ہے،سینیٹر سراج الحق

577

اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیرکی آزادی کیلئے جہادہی واحد راستہ ہے ،مودی بابری مسجد اور مسلمانوں کا قاتل ہے۔

 جماعت اسلامی کے کشمیر مارچ سے سینیٹر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی ایک ریاستی دہشت گرد ہے،حکومت سےکہناچاہتےہیں کہ جہادکااعلان کرناان کافرض ہے،کشمیرکی آزادی کےلیےجہادفی سبیل اللہ کےسواکوئی راستہ باقی نہیںرہ گیا، بھارتی قابض فوج مقبوضہ کشمیرمیں نمازپڑھنےکی اجازت نہیں دیتی،بھارت نےمقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی ہے ،کشمیری اس وقت تعلیم اور دیگر بنیادی حقوق سے محروم ہیں، ہزاروں ماؤں بہنوں، بیٹیوں کی عصمت دری کی گئی لیکن پھر بھی کشمیریوں کی زبان پر یہی نعرہ ہوتا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا ہر جمعہ کے روزکو آدھا گھنٹہ احتجاج کریں گے لیکن وہ اب اسے بھی بھول گئے، ہم نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سمیت ہرشہرمیں کشمیری عوام کامسئلہ اٹھایا ، آج ہمارے 18 ہزار سے زائد کشمیری گرفتاری کا شکار ہیں ، حکومت عملی اقدامات کرنے کے بجائے یوم سیاہ بناکر قوم کو بے وقوف بنارہی ہے،کشمیرکے نہتے عوام کی حمایت میں ہم آج اسلام آباد میں موجود ہیں ،اس ملک میں ایسے لوگ موجودہیں جوقوم ،ملک ،کشمیری عوام کاتحفظ کرسکتے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ امریکا، بھارت اوراسرائیل کاگٹھ جوڑہے تاکہ گریٹرہندوستان کامنصوبہ مکمل ہوسکے،115سےزیادہ یوٹرن اس حکومت نےلیےلیکن مسئلہ کشمیر سمیت غریبوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی،وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں اگر قوم کو لیڈ نہیں کر سکتے تو کرسی چھوڑدیں،اقوام متحدہ کی تقریر سےبڑھ کر آج تک میرےوزیراعظم نےکشمیریوں کے لیےکوئی عملی اقدام نہیںاٹھایا،یہاں ایک بھی جوائنٹ سیشن کشمیرکےمسئلےپرنہیں ہوا،بھارت کےساتھ شملہ اورتاشقندکےمعاہدےختم کیےجائیں۔

 

سراج الحق نے کہا کہ غریب کامسئلہ حکمرانوں کےایجنڈےمیں شامل نہیں ہے،ہم بتاناچاہتےہیں کہ ان ایوانوں میں بیٹھےاشخاص گونگےبہرےہیں،پرویز مشرف سے بڑا مسئلہ مہنگائی کا ہے، تمام ادارے مسائل میں الجھ گئی ہیں ، غریب کے مسائل کے حل کا ایجنڈا کسی کے پاس نہیں،قومی اداروں کو برباد کیاجارہا ہے،کرپشن کی نئی تاریخیں پیداہو رہی ہیں ،ملک پرایک ایسا ٹولہ مسلط کیا گیا ہے جن میں کوئی صلاحیت نہیں ،آج پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں اسلام آباد میں کھڑی ہے ،ہم امریکایاکسی اورطاقت کی بجائےاللہ پریقین رکھتےہیں،ملائیشیا،ترکی اورایران نےکشمیرکےلیےآواز بلندکی،ہم ان کےشکرگزارہیں۔