امید ہے نئے چیف جسٹس قوم اور اداروں کو جوڑیں گے، فواد چودھری

91

اسلام آباد( آن لائن ) وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے نئے چیف جسٹس گلزار احمد کا دور قوم کو اور اداروں کو جوڑنے کا دور ہو گا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جسٹس گلزار احمد کو پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ فواد چودھری نے کہا کہ چیف جسٹس گلزار احمد نے ایک ایسے ماحول میں عہدہ سنبھالا ہے جب ماحول میں تلخیاں
ہیں۔ وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ قانون کی تشریح ملک کے مستقبل سے ہم آہنگ ہو گی، خدا ان کا مددگار ہو، آمین۔
فواد چودھری