گوادر (نمائندہ جسارت) دارالعلوم پبلک اسکول گوادر میں اسپورٹس ویک کے اختتام پر تقر یب کا انعقاد کیا گیا۔تقر یب کے مہمان خاص چائنا ہاربر پورٹ ہولڈنگ اینڈ کمپنی کے منیجر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ انجینئر داداللہ تھے۔ اس موقع پر انہوںنے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت مند ذہن کے لیے صحت مند جسم کا ہونا بھی ضرور ی ہے کھیل کھود میں حصہ لینا جسمانی نشونماکے لیے بے حد ضروری ہے طالب علم نصابی سر گر میوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوںمیںحصہ لیں تاکہ ان کی جسمانی نشو نما کو تقو یت ملے۔ آخر میں انہوں نے کھیلوںمیں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع دارالعلوم پبلک اسکول گوادرکے پرنسپل مولانا محمدقاسم صابر،جمیل یار اور مولا نا لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔