پرویز مشرف کو سزا غیر منصفانہ ہے، فیصلے سے تعصبانہ بو آتی ہے، معظم خان

105

نوابشاہ (بیورو رپورٹ) پرویز مشرف کو عدالتی سزا کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پر یس کلب پہنچی، پرویز مشرف کو سزا غیر منصفانہ ہے جس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی ہے معظم خان۔ سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کو سزاموت کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان زونل آفس سے ڈسٹرکٹ آرگنائز معظم خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے معظم خان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے پاکستان کی چالیس سال تک قوم کی خدمت کی ہے جب تک ان کے ہاتھ میں ملک کی بھا گ دوڑ رہی دشمن نے میلی آنکھ سے پاکستان کو نہیں دیکھا مگر پرویز مشرف کو سزا موت دنیا کی تاریخ کی میں ایسی نظیر نہیں ملتی ہے ایسے فیصلوں سے انصاف کی بجائے تعصبانہ بو آتی ہے جو کہ انصاف کا قتل ہے۔