لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نااہل اور نالائق حکمران پچھلے ڈیڑھ سال سے ملک میں قابض ہے اور ملک کابیڑہ غرق کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
نالائق اور نااہل حکمران چاہتے ہیں کہ وہ ملک وقوم کو بیڑہ غرق کرتے رہیں اور کوئی نہ بولے
سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے ذریعے ہراساں کرنے پر ہم قوم کو سچ بتانے سے باز نہیں آئیں گے https://t.co/s0uIxSSYzu
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 21, 2019
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹیوٹر پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ نالائق حکومت کی نااہلیوں کوبےنقاب کرنےوالےرہنماؤں کو جیلوں میں قید کرکے رکھا ہوا ہے جبکہ الزامات لگانے والے ایک ثبوت بھی پیش نہ کرسکے۔
مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کو ہراساں کرنے کی مذموم کوششیں عروج پر ہیں
نالائق حکومت کی نااہلیوں اور عوام دشمن اقدامات کو بے نقاب کرنے والے رہنماؤں اور آوازوں کو بند کر دیا گیا ہے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 21, 2019
انہوں نے کہا کہ نااہل اور نالائق حکمران پچھلے ڈھر سال سے ملک میں قابض ہے اور ملک کا بیڑہ غرق کرنے پر تلےہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ شاہدخاقان،حمزہ شہبازاورمفتاح اسماعیل کو ثبوت اورشواہدکےبغیر قید کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جبکہ سیاسی انتقام پرجھوٹےمقدمات قائم کرکے عمران خان کوخوش کیاجارہاہے۔عوامی رہنماؤں کو جھوٹےمقدمات میں حراساں کرنےپرہم قوم کوسچ بتانےسےبازنہیں آئیں گے۔
جس ذہنی اذیت سےیہ رہنماگزررہےہیں اسکاازالہ کون کرےگا جبکہ قانون کی حکمرانی کوقائم کرنےکیلئےسیاسی رہنماؤں کورہاکیاجائے۔