اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)اسلام آباد ، لاہور اورپشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے 2 منٹ تک جاری رہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابقزلزلہ شام4 بج کر39 منٹ پر آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 اور مرکز افغانستان میں کوہِ ہندوکش میں 210 کلو میٹر زیر زمین تھا۔زلزلے کے جھٹکے چترال، ملاکنڈ، چکوال، راولپنڈی، ایبٹ آباد، لوئر دیر، کوہاٹ، سیالکوٹ، پاراچنار، حافظ آباد، جہلم، ڈی آئی خان، نوشہرہ، باجوڑ، شبقدر،مری، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اسکردو اور جھنگ میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ گوجرانوالہ کے نواحی علاقے میں نوشہرہ ورکاں میں زلزلے کے باعث مکان کی دیوارگرگئی ،ملبے تک دب کربچے سمیت 2افرادزخمی۔زلزلے کے وقت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس بھی جاری تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے