لاڑکانہ، نیشنل پیس کونسل کی جانب سے مریضوں اور تیمارداروں میں کھانا اور گرم کپڑے تقسیم

104

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) بائیس ممالک میں امن کے قیام اور کار خیر کے لیے سرگرم تنظیم نیشنل پیس کونسل آف پاکستان کی جانب سے لاڑکانہ کے سرکاری اسپتالوں میں موجود مریضوں اور تیمارداروں میں کھانا اور گرم کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں این پی سی کے صوبائی اور ضلعی چیئرمین محمد عاشق پٹھان اور محمود پٹھان کے علاوہ اے ایس پی سٹی محمد کلیم، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالستار شیخ کے علاوہ تنظیم کے ڈویژنل، ضلعی اور سٹی کے عہدیداروں سمیت رضاکاروں نے شرکت کی۔