سکھر، اینٹی کرپشن کا محکمہ پبلک ہیلتھ کے دفتر پر چھاپا، ریکارڈ ضبط

184

سکھر (نمائندہ جسارت) ترقیاتی کاموں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزام میں اینٹی کرپشن کا محکمہ پبلک ہیلتھ کے دفتر پر چھاپا، ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا، ایکسیئن پبلک ہیلتھ موقع سے فرار، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کو تحریری درخواست دی گئی تھی، محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران نے بھاری رشوت کے عوض من پسند ٹھیکیداروں کو ٹینڈر جاری کیے تھے، جبکہ ترقیاتی کاموں کے ہونے والے ٹینڈرز میں کم بولی دینے والے ٹھیکیداروں کو نظرانداز کیا گیا، جس کی بنیاد پر اینٹی کرپشن نے محکمہ پبلک ہیلتھ میں چھاپا مار کر رواں سال کا تمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ اس موقع پر ایکسیئن پبلک ہیلتھ موقع سے فرار ہوگیا۔