کوئٹہ میں سوئی گیس سے دم گھٹ کر تین افراد جاں بحق جبکہ دو بے ہوش

132

 

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں سوئی گیس سے دم گھٹ کر تین افراد جاں بحق جبکہ دو بے ہوش ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کلی سریاب روڈ کلی چاکر میں واقع سردار حیر بیار ڈومکی کے گھر پیش آیا جہاں ان کے پانچ ملازم گھر کے ایک کمرے میں گیس کا ہیٹر جلا کر سو گئے ، صبح تین ملازم مردہ حالت میں پائے گئے جبکہ دو نیم بے ہوش تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچا اور لاشوں و بے ہوش افراد کو اسپتال منتقل کیا ، ڈاکٹروں کے مطابق تینوں افراد کمرے میں گیس بھر جانے اور آکسیجن کی کمی سے جاں بحق ہوئے ،مرنے والے تینوں افراد محراب ،رحمت اللہ اور دلاور خان کی لاشیں تدفین کے لئے آبائی علاقے سبی روانہ کر دی گئیں جبکہ بے ہوش افراد قربان علی اور محمد اعظم کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔