کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے سائبر کرائم کراچی ونگ نے لاڑکانہ میں کارروائی کرکے ایک ملزم محسن کو گرفتار کرلیا ہے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مختلف بینکوں کے کارڈزکا ڈیٹا چوری کرتا تھا، جبکہ ملزم نے صارفین کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی کی یہ کارروائی ایک شہری کی درخواست پر کی گئی ،ملزم اس بینک ڈیٹا کو آن لائن شاپنگ کے لیے استعمال کرتا اور پھر وہ شاپنگ سے کی گئی چیزوں کو آگے فروخت کرتا تھا ، ملزم بینک کا ڈیٹا( بٹ کوائن) bitcoins کی سیل پرچیز کیلیے بھی استعمال کرتا تھا ،اس گھناؤنے کام کے لیے مجرم گینگ کی صورت میں کام کرتا تھا اور اس گینگ کے باقی لوگوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،اس گھناؤنے کام کے لیے ملزم ڈارک ویب یا ڈیپ ویب یا بلیک ویب کا استعمال کرتا تھا ،ملزم کے قبضہ سے لیے گئے لیپ ٹاپ اور موبائل سے چشم کشا انکشافات ہوئے ،ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 26 درج کرلیا ۔