میرےاورپوری عدلیہ کیخلاف ایک گھناؤنی مہم شروع کردی گئی، چیف جسٹس

320

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ میرےاورپوری عدلیہ کیخلاف ایک گھناؤنی مہم شروع کردی گئی ہے۔

فل کورٹ ریفرنس میں خطاب سے قبل چیف جسٹس نے وضاحت دی کہ ابھی الزام لگایاگیا کہ میں نےصحافیوں سےملاقات میں مشرف کےخلاف فیصلے کی حمایت کی،میرےاورپوری عدلیہ کیخلاف ایک گھناؤنی مہم شروع کردی گئی ہے،سچ سامنےآئے گا اور سچ کا بول بالا ہوگا۔

 فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے ججز، وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل اورسپریم کورٹ بارکے صدرشریک ہیں۔ جسٹس قاضی فائزعیسی چھٹی پرہونے اور اٹارنی جنرل انور منصور خان بیرون ملک ہونے کے باعث شریک نہ ہوسکے