کوئٹہ ،گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی

179

کوئٹہ (نمائندہ جسارت )بلوچستان کے ضلع بولان میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں گر گئی ،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ لیویز کے مطابق حادثہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ کر کھائی میں گر گئی ، حادثے میں حافظ نصیب اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ عظیم شاہ زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد میت اور زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ، لیویز کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے باپ اور بیٹا ہیں ۔بلوچستان کے ضلع دکی میںکو ئلہ کان میں دوبارہ کام شروع ہونے کے بعد لاش برآمد ہوگئی۔ایس ایچ او رحیم بخش بزدار کے مطابق دکی کے علاقے کلی ملا عبداللہ کے قریب ندی میں واقع ایک بند کو ئلہ میں دوبارہ کام شروع کیا گیا تو اس دوران سے پرانی لاش بر آمد ہوئی ۔پولیس کے مطابق کان طویل عرصہ بند رہی ہے اور لاش خراب ہو چکی ہے۔جس کی وجہ سے فوری طور نشاخت نہ ہو سکی ہے ۔ پولیس پاکستان ریڈ کریسنٹ اور ایف سی اہلکاروں نے لاش کو ریسکیو کرکے اسپتال پہنچایا گیا۔جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی کے حوالے کردیا گیا ۔