اسلام آباد (جسارت نیوز) اعصام الحق قریشی اور عقیل خان بے نظیر بھٹو چیمپئن شپ میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے جبکہ عقیل خان، احمد چوہدری، مزمل مرتضی اور ہیرا عاشق مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر سینیٹر تاح حیدر، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ، جنرل سیکرٹری کرنل (ر) گل رحمان اور ڈیوس کپ کے سابق کوچ فضل الرحمن کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے فائنل میں اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے محمد شعیب اور حذیفہ عبدالرحمن کو 2-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ مینز سنگلز کے پہلے کوارٹر فائنل میں عقیل خان نے یوسف خلیل کو 2-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں احمد چوہدری نے شہزاد خان کو 2-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں مزمل مرتضی نے حذیفہ عبدالرحمن کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہوگئے اور آخری اور چوتھے کوارٹر فائنل میں ہیرا عاشق نے امن عتیق کو 2-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ بوائز کے مقابلوں میں محمد شعیب نے محمد حذیفہ خان کو 2-0 سے، مہتار محمد نے شہسوار خان کو 2-0 سے، حسین علی رضوان نے تیمور خان کو 2-0 سے، ثاقب حیات نے اسامہ خان کو 2-1 سے، عزیر خان نے احتشام ہمایوں کو2-0 سے، حذمہ عبدالرحمن نے کامران خان کو 2-0 سے، اسد زمان نے زوہیب افضل کو 2-1 سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔