لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف فیصلے پر ردعمل فیصلہ پڑھ کر دوں گا، نوازشریف کو پرویزمشرف کے فیصلے کے بارے میں ابھی نہیں بتایا، پاکستان کی خدمت کے بدلے میں ہمیں جو بھی تکلیف اٹھانی پڑی اٹھائیں گے۔ انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف کے حوالے سے فیصلہ ابھی میں نے پڑھا نہیں۔عدالتی فیصلہ تفصیل سے پڑھنے کے بعد اس پر رائے دے سکوں گا۔ نوازشریف کو پرویزمشرف کے فیصلے کے بارے میں ابھی نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دل کے کچھ ٹیسٹ ہوئے ہیں، ان کا پیرکو پی ای ٹی اسکین ہوگا۔ شہبازشریف نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن ثابت ہوتی تو نیب ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کرتی۔پاکستان کی خدمت کے بدلے میں ہمیں جو بھی تکلیف اٹھانی پڑی اٹھائیں گے۔
شہباز شریف