پرویز مشرف کو سنائی جانے والی سزا قانون کے مطابق ہے

102

لاہور (نمائندہ جسارت) مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاری محمد یوسف احرار، ڈاکٹر ضیا الحق قمر اور قاری محمد قاسم بلوچ نے کہا ہے کہ سابق فوجی صدر ڈکٹیٹر پرویز مشرف کو سنائی جانے والی سزا قانون کے مطابق ہے اور مکافات عمل بھی۔ اپنے مشترکہ بیان میں احرار رہنمائوں نے کہا کہ وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو نقصان پہنچانے والے پرویز مشرف پر اس سزا کا عمل درآمد ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لال مسجد سمیت بے گناہوں کا خون ناحق آج بھی پرویز مشرف کے سر چڑھ کر بول رہا ہے اور پوری زندگی یہ خون اس کا پیچھا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قاتل، قاتل ہی ہوتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی بااثر یا بااختیار کیوں نہ ہو۔ احرار رہنمائوں نے ممتاز عالم دین مولانا مجاہد الحسینی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی و علمی اور خصوصاً تحریک ختم نبوت کے لیے طویل خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔