لاہور ہائیکورٹ : حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس

112

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانتوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔ ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی درخواست ضمانتوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانتوں پر جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ حمزہ  شہباز کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر حمزہ شہباز نے اس بنچ پر عدم اعتماد کیا تھا۔ کیا اب آپ نے حمزہ شہباز سے اس بارے ہدایات لی ہیں۔ حمزہ شہباز کے وکلا نے کہا کہ اب بنچ پر مکمل اعتماد کی ہدایات ملی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانتوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔
حمزہ شہباز/ نوٹس