مشرف کو سزائے موت ،ججوں کیخلاف ایف آئی آر کاٹی جا سکتی ہے،عرفان قادر

102

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق اٹارنی جنرل عرفان قاد ر نے پرویز مشرف کیخلا ف 31جولائی 2013 کے فیصلے پر تبصرہ دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس یاسمین عباسی کی ایک پٹیشن زیر التوا ہے۔ سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا کہ 31 جولائی کو سابق صدر پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کرنے والے ججز کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جا سکتی ہے۔ جسٹس یاسمین عباسی کی جس پٹیشن کو بنیاد بنایا گیا اس کو جسٹس یاسمین راشد نے فراڈ قرار دیا۔عرفان قادر نے کہا ہے کہ اس پٹیشن کے کاغذات کو اکٹھا کیا جائے تو گزشتہ روز کا فیصلہ بھی معطل ہو جائے گا اور ججوں کیخلاف ایف آئی آر بھی کاٹی جائے گی۔ سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری اور ان کے حواریوں کیخلاف ایف آئی آر کاٹی جائے۔یاد رہے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف 3نومبر 2007 میں ایمر جنسی نافذ کرنے پر مارچ 2014میں فرد جرم عائد کی گئی تھی جس پر گزشتہ روز پرویز مشرف کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007ء کو آئین پامال کیا۔خصوصی عدالت نے 19 جون کو 2016ء کو پرویز مشرف کو مفرور قرار دے دیا تھا۔ مارچ 2014ء کو عدالت نے پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کی۔
عرفان قادر