اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف آمدن سے زاید اثاثوں کے کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے۔ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آمدن سے زاید اثاثوں کے کیس میں خواجہ آصف کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا ہے ۔ جبکہ نیب راولپنڈی کی جانب سے خواجہ آصف کو سوالنامہ فراہم کر کے ان سے جواب طلب کر لیا ہے۔ نیب نے خواجہ آصف سے ان کے اثاثوں ، آمدن کے ذرائع اور اہلخانہ کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے خواجہ آصف سے نیب نے 2 ہفتوں کے اندر سوالنامے کا جواب طلب کیا ہے تاکہ ان کے خلاف آمدن سے زاید اثاثوں کے حوالے سے انکوائری کا فیصلہ کیا جاسکے۔ خواجہ آصف میڈیا سے گفتگو کیے بغیر نیب راولپنڈی کے دفتر سے روانہ ہو گئے۔