لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانتوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔ بدھ کو ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی درخواست ضمانتوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔