تنخواہ سے دگنا الائونس کیس‘ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل

120

اسلام آباد (صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پی سی ایس، پی ایم ایس اور پی اے ایس ملازمین کو تنخواہ سے دگنا الائونس دینے سے متعلق کیس میں پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار گل رحمان مہمند ایڈووکیٹ کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار وکیل کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 2 فروری 2018ء کو تنخواہوں سے زیادہ الائونس دینے کا ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ خیبر پختونخوا میں اب 30 ہزار تنخواہ والے ملازم کو 45 ہزار الائونس مل رہا ہے۔ اسی طرح 76ہزار تنخواہ والے ملازم کو 1لاکھ 15 ہزار کا الائونس دیا جا رہا ہے‘ اس ایک نوٹیفکیشن سے سالانہ 2 ارب روپے کا اضافی بوجھ صوبائی حکومت پر پڑاہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔