مشرف کیس سے متعلق چیف جسٹس سے منسوب خبریں درست نہیں

131

اسلام آباد( آن لائن ) عدالت عظمیٰ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں سابق فوجی صدرپرویز مشرف غداری کیس کے حوالے سے چیف جسٹس سے منسوب بیان کو حقائق کے منافی اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں ہائی کورٹ اورعدالت عظمیٰ میں مختلف بینچوں نے سماعتیں کیں ،خصوصی عدالت کا قیام بھی عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر عمل میں لایاگیا تاہم چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے خصوصی عدالت کو ماورائے قانون کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی اس حوالے سے شائع ہونے والی تمام خبریں من گھڑت اورجھوٹ پر مبنی ہیں جن کی تردید اشد ضروری ہے ۔