سابق صدر پرویز مشرف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے دبئی میں ملاقات کی ، جس میں پرویز مشرف کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
نجی ٹی وی کے مطابق دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں میئر کراچی وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی شامل تھے،ایم کیو ایم کے وفد نے سابق صدر مشرف کی عیادت کی۔
ایم کیو ایم رہنماؤں نےپرویز مشرف کےخلاف خصوصی عدالت کے فیصلے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے ہوئےہر مرحلے پربھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی، وفد نے افسوسناک فیصلے کے خلاف ہر سطح پر جانے کے عزم سے آگاہ کیا جس پرسابق صدر مشرف نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔