کسی قیمت پر ملکی استحکام پر آنچ نہیں آنے دیں گے،آرمی چیف

371

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ  کا کہنا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کو ناکام بناتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں اور کسی قیمت پر ملکی استحکام پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی کمانڈوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں، قیام پاکستان سے اب تک بہادر کمانڈوز افسران اور جوانوں نے ملکی دفاع کے لیے بے شمارخدمات سرانجام دی ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم ملک دشمن قوتوں کو ناکام بناتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں اور کسی قیمت پر ملکی استحکام پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایس ایس جی کمانڈوز کے ساتھ تکبیر کے نعرے بھی لگائے۔