احتساب عدالت: آصف زرداری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

131

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت نے نیب ریفرنس کی سماعت میں آصف زرداری کی ایک روز کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور جبکہ فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 جنوری تک توسیع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ فریال تالپور، عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا جبکہ طبی بنیادوں پر آصف زرداری کی حاضری سے استثنا کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی۔ وکیل فاروق نائیک نے آصف زرداری کی
میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹروں نے آصف زرداری کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے جس پر عدالت نے ان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی جبکہ فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 جنوری تک توسیع کردی۔
احتساب عدالت