ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت کے تحت ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر نے اپنے ایک اعلامیہ میں آگاہ کیا ہے کہ صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا کی جانب سے عوام کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کیلیے 21 دسمبر 2019ء بروز ہفتہ صبح 11 بجے جیم خانہ مکلی میں کھلی کچہری منعقد کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کھلی کچہری میں شریک ہوکر اپنے مسائل بیان کریں تاکہ موقع پر ہی ان کے مسائل حل کیے جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود مذکورہ تاریخ، وقت اور جگہ پر پابندی سے کھلی کچہری میں شرکت کو یقینی بنائیں۔