اسلام آباد(جسارت نیوز) ہواوے پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں مردوں کے مقابلوں میں پاکستان نے فرحان محبوب اور طیب اسلم نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔مصر کے یوسف ابراہیم اور محمد الشیربینی نے بھی سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔خواتین کے مقابلوں میں مصر کی حانا موتاز ، فریدہ محمد، مینا حمیداورامریکا کی سابرینا سوبح نے سیمی فائنلز کیلیے کوالیفائی کیا۔سیرینا ہوٹلز ہواوے پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلزآج مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گئے۔منگل کو سیرینا ہوٹلز ہواوے پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے۔مردوں کے پہلے کوارٹر فائنل پاکستان کے عاصم خان اور مصر کے یوسف ابراہیم کے مابین کھیلا گیا،جس میںمصر کے یوسف ابراہیم نے عاصم خان کو 13-11،11-13،11-5اور11-9کے اسکور سے شکست دیدی۔مردوں کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے فرحان محبوب اور فرحان زمان کے مابین کھیلا گیا جس میں فرحان زمان نے فتح حاصل کی۔تیسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے طیب اسلم نے مصر کے یحییٰ ایلناوسانے کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ طیب اسلم نے 11-2، 11-8 اور 11-3 کے اسکور سے فتح حاصل کی۔مردوں کے چوتھے کوارٹر فائنل میں مصر کے محمد ایلشیر بینی نے پرتغال کے روئی سوریس کو11-7،11-9،11-7کے اسکور سے شکست دی ۔خواتین کے پہلے کوارٹر فائنل میں مصر کی حانا موتاز نے ہم وطن فرح مومن کو شکست دی جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں مصر کی فریدہ محمد نے ملائیشیا کی وائن لی لے کو شکست دی ۔ خواتین کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مصر کی مینا حمید نے سوٹزرلینڈ کی سینڈی میرلو کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،اسی طرح امریکا کی سابرینا سوبح نے سوئٹزرلینڈ کی نادیہ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔سیرینا ہوٹلز ہواوے پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز آج مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گئے۔