اکبر بگٹی کیس میں مشرف کو سزاے موت ہوتی تو خوشی ہوتی،جمیل بگٹی

130

کوئٹہ ( آن لائن )نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر خان بگٹی نے کہا ہے کہ مجھے خوشی اس وقت ہوتی جب عدالت شہید نواب اکبر خان بگٹی کیس میں پرویز مشرف کو سزاے موت دیتی ۔بلوچستان ہائیکورٹ نے ہمیں سنا بغیر پرویز مشرف کو بری کر دیا تھا، اب دیکھنا ہے مشرف کے سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کون کرے گا ۔مجھے حیرانگی ہوتی ہے کہ محمود خان اور حاصل بزنجو کا بیا ن آتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت ہے خو د تو پچھلے پانچ سال حکومت میں تھے۔ بلوچستان کو لوٹ رہے تھے اس
وقت بھی طاقتور قوتوں کا آشیرباد حاصل تھا اب واویلا کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
جمیل اکبر بگٹی